ایک نیوز: سونی کمپنی 15 نومبر کو اپنے ہینڈ ہیلڈ ریموٹ پلیئر، پلے اسٹیشن پورٹل کو لانچ کرنے جار ہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پورٹیبل ڈیوائس پلے اسٹیشن 5 گیمز کو وائی فائی پر سٹریم کرے گی ۔اس میں آٹھ انچ کی اسکرین ہے جو 60 ایف پی ایس پر 1080 میگا پکسل ریزولوشن پر چلتی ہے۔ سونی کا کہنا ہے کہ پورٹل امریکا، برطانیہ سمیت دیگر خطوں میں 199.99 ڈالر میں لانچ کرے گا ۔
سونی میں پلیٹ فارم کے تجربے کے سینئر نائب صدر ہیداکی نشینو کہتے ہیں، " پلے اسٹیشن پورٹل پلے اسٹیشن 5 سے وائی فائی کے ذریعے منسلک ہو جائے گا۔ پلے اسٹیشن پورٹل سپورٹڈ گیمز کھیل سکتا ہے جو آپ کے پلے اسٹیشن 5 کنسول پر انسٹال ہیں۔
پلے اسٹیشن پورٹل میڈیا چلانے کے قابل بھی ہوگاکیونکہ ہوم اسکرین میں اس کیلئےایک وقف شدہ سیکشن ہے کیونکہ یہ پلے اسٹیشن 5 کی عکس بندی کر رہا ہے۔ اگر آپ کے پاس وائی فائی نہیں ہے توصارفین اسے استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس ڈیوائس کو چلانے کیلئے کم از کم 5Mbps انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی جبکہ سونی نے کم از کم 15Mbps کی تجویز دی ہے۔
اس کے علاوہ پلے اسٹیشن پورٹل میں بلوٹوتھ نہیں ہے، اس لیے یہ وائرلیس ہیڈ فون یا سونی کے پلس 3D ہیڈسیٹ سے منسلک نہیں ہو سکیں گے۔ یہ پلے اسٹیشن لنک وائرلیس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے -
صارفین اس نئے ہیڈسیٹ کو پلے اسٹیشن 5کے ساتھ یو ایس بی اڈاپٹر کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ پلے اسٹیشن پورٹل کی بیٹری کا سائز ابھی طے نہیں ہوا ہے۔
پلے اسٹیشن پورٹل پہلے پروجیکٹ کیو کے نام سے جانا جاتا تھا اور مئی میں باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا تھا۔