ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے اپنے والد چودھری پرویز الٰہی کو فون کیا اور نیب کیسز میں رہائی پر مبارکباد دی۔
یادر ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کیس میں پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سےر وک دیا۔
قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عدالت کے حکم پیش کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
دوران سماعت جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹراکورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ میرے علم میں نہیں۔
جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی،میں ابھی پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہاہوں۔