ایک نیوز: سلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری قانون اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا،ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ اور اٹک جیل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دی۔