ناسا کی مارس پر 56ویں پرواز مکمل

ناسا کی مارس پر 56ویں پرواز مکمل

ایک نیوز : ناسا کے مارس ہیلی کاپٹر نے سرخ سیارے پر اپنی 56 پروازیں مکمل کر لیں۔ 
ناسا کے مطابق مریخ کے ہیلی کاپٹر نے 25 اگست کو اپنی 56 ویں پرواز شروع کی جس میں اس نے 12 میٹر کی بلندی تک پہنچ کر 141 سیکنڈ میں 410 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔انجینوئٹی نامی یہ ہیلی کاپٹر 18 فروری 2021 کو مریخ کے جیجرو کریٹر تک پہنچاجو ناسا کے پرسیورینس روسر سے جڑا ہوا تھا ۔ یہ ہیلی کاپٹر ایک ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ہے جسے پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر چلنے والی پرواز کو جانچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ناسا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو 90 سیکنڈ تک پرواز کرنے، ایک وقت میں تقریباً 300 میٹر کا فاصلہ طے کرنے اور زمین سے تقریباً 3 سے 4.5 میٹر کی بلندی پر منڈلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
ناسا کے مطابق اب تک یہ ہیلی کاپٹر مریخ پر 100.2 فلائنگ منٹ مکمل کر چکا ہے اور 12.9 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے 18 میٹر کی بلندی تک پہنچا ہے۔