پیٹرولیم لیوی: نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

Sep 01, 2023 | 13:03 PM

ایک نیوز: نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد لیوی سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی۔ 

ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل پر بھی 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں لیوی بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی، 60 روپے سے زیادہ لیوی عائد کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔

مزیدخبریں