ایک نیوز: ایپل آنے والی سمارٹ واچ سیریز 9 کیلئےاسٹیل چیسس بنانے کیلئے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے تجربات کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روایتی طور پر رئیل اسٹیٹ، ایرو اسپیس اور آٹوموٹیو سے وابستہ رہی ہے جس میں ڈیجیٹل ڈیزائن سے سخت اشیاء بنانا شامل ہے۔ ایپل تھری ڈی پرنٹنگ شامل کرنے کیلئے دھات کے بڑے سلیب کی ضرورت کو ختم کر دے گی۔ اس سے کمپنی کو پیداوار میں وقت اور اضافی وسائل کی ضرورت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
کمپنی کی نئی پروڈکشن تکنیک ایپل کی اپنی مینوفیکچرنگ کے عمل کو ہموار کرنے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کا حصہ ہے۔ ایپل چین کیلئے متبادل بھی تلاش کر رہی ہے اور آئی فونز اور ایپل کی دیگر مصنوعات تیار کرنے کیلئےبھارت جیسی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
ایپل اور اس کے سپلائرز تین سال سے اس طریقہ کی جانچ کر رہے ہیں، جس کی نگرانی ایپل وی پی روب یارک کرتے ہیں۔ ابھی کیلئے نئے عمل کے ساتھ فی واچ کیس کی قیمت پہلے کے طریقہ کار کے مطابق ہے۔
ایپل کی جانب سے 12 ستمبر کو واچ 2 الٹرا کے ساتھ ایپل واچ سیریز 9 کو لانچ کرنے کی توقع ہے۔ ایپل کی نئی گھڑی کے بارے میں بتایا کہ نئی گھڑی اپنے کناروں سے بالکل گول ہونے کے ساتھ ہی فلیٹ ہوگی، اس میں ایک نیا پروسیسر بھی ہوسکتا ہے جبکہ ایپل بیٹری بیک اپ کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
ایپل 12 ستمبر کے ایونٹ میں نئے آئی فونز بھی لانچ کرے گا۔ اس سال آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو، اور آئی فون 15 پرو میکس کو لانچ کیا جائے گا۔ان تمام فونز میں چھوٹے ڈیزائن میں ترمیم کی جا سکتی ہے اور اس سال کی سب سے بڑی تبدیلی میں چارج کرنے کے لیے ٹائپ 3 پورٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔