سی ویو پر پکنک کیلئے آنےوالے شہریوں کی پھنسی جیپ نکال لی گئی

سی ویو پر پکنک کیلئے آنےوالے شہریوں کی پھنسی جیپ نکال لی گئی
کیپشن: سی ویو پر پکنک کیلئے آنےوالے شہریوں کی جیپ پھنس گئی

ایک نیوز:سی ویو پر پکنک کیلئے آنے والے شہریوں کی پھنسی جیپ نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے جیپ پانی میں اتارنا چاہی جو پانی اور مٹی کی وجہ سے دھنس گئی،جیپ میں سوار افراد کو نکال لیا گیا،گاڑی کو نکالنے کیلئے ٹریکٹر طلب کرلیا گیا۔

 ناظم آباد کی رہائشی فیملی لائف گارڈز کے روکنے کے باوجود پانی میں گاڑی لیکر گئی،ڈی ایچ اے،سی بی سی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،ٹریکٹر اور رسی کی مدد سے جیپ نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-01/news-1693554892-3145.mp4

دوسری جانب سی ویو کے ساحل پر پھنسی گاڑی کو نکالنے کی کوشش جاری ہیں،گاڑی کو نکالنے کے لئے ٹریکٹر سی ویو پہنچ گیا ہے،ٹریکٹر سے رسی باندھ کر گاڑی کو باہر نکالا جا رہا ہے۔ریت میں پھنسی گاڑی نکال لی گئی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-01/news-1693562585-1097.mp4