پی این ا ین:سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے اعتراف کیا ہے کہ بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم بھارت کے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اسٹار اسپورٹس نے ویڈیو جاری کی جس میں سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے ٹیم بھارت کیلئے بابراعظم کو اصل چیلنج قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں بھارتی باؤلرز کو پاکستانی کپتان کیخلاف کڑی لائن لینتھ پر بالنگ کرنا ہوگی ورنہ وہ انکے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
گنگولی نے کہا کہ بابراعظم ایک اچھے کھلاڑی ہیں جس میں کسی کو کوئی شک نہیں لیکن ہمارے بالنگ اٹیک میں بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج جیسے بالرز موجود ہیں جو انکے خلاف اٹیک کرسکتے ہیں۔
While @SGanguly99 knows that @Babarazam58 in his current element will be a challenging nut to crack, he's positive that #India has a fast-bowling attack strong enough to restrict him from doing what he does! ???? pic.twitter.com/iGJp3aiGPh
— Star Sports (@StarSportsIndia) September 1, 2023
سارو گنگولی نے پاکستان باؤلنگ اٹیک پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی موجودگی میں پاکستان کا مضبوط بولنگ اٹیک ہے جس سے بھارتی کو ہوشیار رہنا ہوگا۔
اس سے قبل ویرات کوہلی پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریف ٹیم کے پاس بہترین پیس اٹیک ہے اور وہ میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔