ایک نیوز: آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے ان کے پرسنل ڈاکٹر فیصل سلطان کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے ڈاکٹر اور لیگل ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی تک ملاقات کی درخواست دائر کی جو منظور ہوگئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔
جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات کی وجہ سے جسمانی ریمانڈ تک نہیں دیا،زندگی کو خطرات کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کیا۔عدالت نے ڈاکٹر فیصل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی۔
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کے مطابق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے لیگل ٹیم کے ایڈووکیٹ شعیب شاہین، ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ ، ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر، سردار سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ۔ نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ اور عمران خان کے طبی مشیر ڈاکٹر فیصل سلطان کو اٹک جیل میں ملنے کی اجازت دیدی ہے ۔ کچھ افراد آج اور کچھ کل عمران خان چئیرمین پی ٹی آئی سے ملنے کے لئے اٹک جیل جائیں گے.