بھارتی ریلوے کا تاریخی قدم ، پہلی خاتون چئیرپرسن ریلوے بورڈ مقرر

Sep 01, 2023 | 12:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی ریلوے کا تاریخی قدم ، ایک خاتون کو چئیرپرسن  ریلوے بورڈ مقررکردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق جیا ورما سنہا بھارتی ریلوے کی 166 سالہ تاریخ میں اس عہدے پر فائز  ہونے والی پہلی خاتون افسر ہیں ۔  جیا ورما سنہا نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔  انکی مدت ملازمت 31 اگست 2024 تک ہوگی۔

جیا ورما سنہ چئیرپرسن  ریلوے بورڈ کے طور پر انیل کمار لاہوتی کی جگہ  تعینات کی گئی ہیں۔ جیا ورما نے  بحثیت ریلوے بورڈ ممبر  اڈیشہ کے ضلع بالاسور  میں خوفناک ٹرین حادثے کے بعد سگنلگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اس حادثہ میں تقریبا 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں