جلاؤ گھیراؤ کیس، عمر سرفراز چیمہ،خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Sep 01, 2023 | 12:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  گلبرگ میں پلازے میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ  میں عدالت نے عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی  کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق    گلبرگ میں پلازے میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ  میں ملزم عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت پیش کیا ۔

عدالت نے پولیس کو ملزمان کا جلد چالان عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےعمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی  ہے۔عدالت نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں