ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کیلئے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا

Sep 01, 2023 | 11:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کی تمام یونیورسٹیز کو انٹرنیشنل این جی اوز سے براہ راست معاہدوں سے روک دیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین ہیک پاکستان ڈاکٹر مختیار ملک نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو خط لکھ دیا  ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ براہ راست عالمی اداروں سے محکمہ خارجہ کی مشاورت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ یا سرگرمی نا کی جائے۔مختلف یونیورسٹیوں کی جانب سے عالمی اداروں، یونائیٹڈ نیشن اور دیگر سے حساس، سیاسی معاملات سمیت دیگر مسائل پر ساتھ کام کیا جارہا ہے۔اس سے دنیا میں پاکستان کے حوالے سے کوئی اچھا پیغام نہیں جارہا، جس پر محکمہ خارجہ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔محکمہ خارجہ کے تحفظات کی وجہ سے اس قسم کی سرگرمیاں بند کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ متعلقہ وزارت، ہیک کی معرفت محکمہ خارجہ سے مشاورت کرکے اجازت ملنے کے بعد سرگرمیاں کی جائیں۔بغیر اجازت کے اس قسم کا کوئی بھی معاہدہ یا سرگرمی نا کی جائے۔چیئرمین ہیک  ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہےکہ اس خط سے اداروں کی خودمختاری متاثر نہیں ہوگی،ادارے اپنے طریقے سے چلیں تا کہ ملک کے بھی کسی قسم کے مسائل کا خدشہ نہ ہو۔

مزیدخبریں