کراچی: بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف تاجر برادری ڈٹ گئی، شٹرڈاؤن ہڑتال

Sep 01, 2023 | 11:50 AM

ایک نیوز: کراچی کے تاجر بجلی، پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں کے اضافے اور مہنگائی کے خلاف ڈٹ گئے۔ تاجر تنظیموں کی اپیل پر آج کراچی کی مارکیٹوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجر برادری نے آج کراچی میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد کراچی کی تمام بڑی اور چھوٹی مارکیٹیں مکمل بند ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ ایم اے جناح روڈ، لائٹ ہاؤس، زینب مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ ،جوڑیا بازار، طارق روڈ، کپڑا مارکیٹ، ہول سیل مارکیٹ اور کھارادر سمیت دیگر بھی تمام کاروباری مراکز کو تالے لگ گئے ہیں۔ 

دوسری جانب پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تاجروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی بجلی کے بلوں کی مخالفت کردی۔ اپسما نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔

اپسما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے الیکٹرک کی لائسنس منسوخی کا مطالبہ کرے۔

مزیدخبریں