اے این ایف کی کارروائی، 45 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائی، 45 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اے این ایف نےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ  جاری رکھتے ہوئے 45 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے7 کاروائیوں کے دوران 45 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اے این ایف نے  اباسین یونیورسٹی پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد کی ہے۔نوشہرہ کے رہائشی مُلزم نےیونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اے این ایف نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 7 کلو چرس اور 5 کلو کرسٹل برآمد کی ہے جس میں  دو ملزمان منشیات پشاور سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوئے ہیں۔کوہاٹ ٹنل کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 6 کلو چرس برآمد کی ہے۔

اے این ایف نے خیبر کے علاقے زخہ خیل کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد کی ہے۔فیض پور انٹرچینج لاہور کے قریب مقامی رہائشی موٹر سائیکل سوار   کو گرفتار کیا ہے،ملزم کے قبضے سے 12 کلو 600 گرام افیون اور 600 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-09-01/news-1693550859-1206.jpeg
  اے این ایف نے سیالکوٹ میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 1 کلو 720 گرام آئس برآمد کی ہے،برآمدہ آئس 56 عدد دستانوں میں چھپا کر آسٹریلیا اسمگل کی جا رہی تھی۔ اے این ایف نے تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔