ایک نیوز: اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں جس کے تمام ضلعی عدالتیں معمول کے مطابق کام شروع کریں گی۔ایسٹ اور ویسٹ کی تمام عدالتیں اج سے معمول کے مطابق کام شروع کریں گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم اگست سے 31 اگست تک موسم گرما کی چھٹیاں دی تھیں ،گزشتہ ماہ ضمانت اور صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے گئے۔