خاتون ٹیچرکولوٹنے والادوسراڈاکوبھائی بھی گرفتار

خاتون ٹیچرکولوٹنے والادوسراڈاکوبھائی بھی گرفتار
کیپشن: خاتون ٹیچرسےڈکیتی میں ملوث دوسراڈاکوبھی گرفتار

ایک نیوز:2 روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی کے دوران تشدد کے واقع میں ملوث دوسرے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم رمضان کو پولیس سے چھڑوانے کیلئے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم رمضان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس  کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کو گرفتاری کے بعد سامان کی برآمد گی کیلئے لے جارہی تھی،گرفتار زخمی ملزم رمضان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی اور سرچنگ آپریشن جاری  ہے،تھانہ وارث خان پولیس نے خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث ایک ڈاکو کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا،گرفتار دونوں ڈاکو آپس میں سگے بھائی ہیں۔

سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکوؤں کی گرفتار چیلنج تھی مختصر وقت میں آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔