ویرات کوہلی پاکستانی باؤلرز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

Sep 01, 2023 | 11:17 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل براڈ کاسٹرز نےویرات کوہلی کی قومی ٹیم کے باؤلرز سے متعلق ویڈیو جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اسٹار اسپورٹس نے ویڈیو جاری کی جس میں ویرات کوہلی پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کے پاس بہترین پیس اٹیک ہے اور وہ میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، کیوںکہ ون ڈے کرکٹ کا چیلنج ان کا بہترین کھیل سامنے لاتا ہے، یہ فارمیٹ ایک بیٹر کا مکمل امتحان لیتا ہے ۔

قبل ازیں سال 2022 میں ویرات کوہلی نے بابراعظم کی تعریف کی تھی جس پر کپتان نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرے بارے میں کوہلی کے الفاظ کسی اعزاز سے کم نہیں‘‘۔بابراعظم نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ 2019 میں ویرات کوہلی سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی، وہاں اِن سے بات چیت کی اور بہت کچھ سیکھا۔

مزیدخبریں