ایک نیوز: کمانڈر ملتان کور لیفٹننٹ جنرل اختر نواز ستی نے تحصیل دیپالپور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کمانڈر ملتان کور کو فوجی اور سول انتظامیہ کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے بھی ریسکیو آپریشن کے بارے میں کمانڈر ملتان کور کو آگاہ کیا۔
کمانڈر ملتان کور نے آرمی میڈیکل کیمپ اور فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ کمانڈر ملتان کور نے فوجی اور سول حکام کے موثر اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی کاوشوں کو خوب سراہا۔
کمانڈر ملتان کور نے دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کو ہر ممکن امداد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔