ایشیاکپ؛ پاک بھارت مقابلہ بارش کے پیش نظر متاثر ہونے کا خدشہ

ایشیاکپ؛ پاک بھارت مقابلہ بارش کے پیش نظر متاثر ہونے کا خدشہ

ایک نیوز:ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو شیڈول مقابلے سے قبل محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کینڈی میں رواں ہفتے بارش کی توقع 70 فیصد سے زائد ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر 102.55 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو کینڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم بارش کے باعث میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پریکٹس سیشن بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ کے دوران درجہ حرارت 20 سے 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوتا ہے تو بھارت نیپال کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور میں جگہ پکی کرسکتا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ بی میں موجود ہیں۔