2 ٹینکرز میں تصادم ،ڈرائیور جاں بحق،اہل علاقہ بالٹیوں میں تیل اکٹھا کرتے رہے

2 ٹینکرز میں تصادم ،ڈرائیور جاں بحق،اہل علاقہ بالٹیوں میں تیل اکٹھا کرتے رہے
کیپشن: 2 ٹینکرز میں تصادم ،ڈرائیور جاں بحق،اہل علاقہ بالٹیوں میں تیل اکٹھا کرتے رہے

ایک نیوز: قومی شاہراہ پر 2 ٹینکروں کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق    پنو عاقل کے قریب قومی شاہراہ پر کوکنگ آئل سے بھرے ٹینکر کو پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کوکنگ آئل کے ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد کوکنگ آئل سے بھری ٹنکی لیک کر گئی اور اس میں موجود آئل روڈ پر بہنے لگا جسے دیکھ کر اہل علاقہ نے کولر، بالٹیوں اور دیگر برتنوں میں تیل بھرنا شروع کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔