سینٹرل کنٹریکٹ پر مذاکرات موخر، وجہ کیا بنی؟

Sep 01, 2023 | 10:14 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سینٹرل کنٹریکٹ پر بورڈ اور کرکٹرز میں مذاکرات ایشیا کپ کی وجہ سے موخر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹرز اور پی سی بی میں کافی دنوں سے سینٹرل کنٹریکٹ پر بات چیت جاری تھی،اسی وجہ سے کئی ماہ گزرنے کے باوجود اعلان نہیں کیا جا سکا۔ بورڈ نے معاوضے دگنے کر دیے لیکن کھلاڑی کمرشل معاملات میں زیادہ آزادی چاہتے ہیں، کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی آمدنی میں سے حصے کا بھی مطالبہ کیا ہے، پی سی بی کی خواہش تھی کہ ایشیاکپ سے قبل ہی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہو جائے لیکن یہ معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال کیخلاف میچ سے قبل بھی نئے معاہدوں پر دستخط نہیں ہو سکے جس کے بعد کھلاڑی اور بورڈ حکام نے معاملہ فی الحال موخر کر دیا ہے۔ کھلاڑی چاہتے ہیں کہ مکمل توجہ بھارت کیخلاف میچ اور دیگر مقابلوں پر دیں۔

 پی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کسی قسم کا کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، کھلاڑیوں کو پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضے دینے کا فیصلہ ہو چکا  ہےجس سے وہ خاصے خوش بھی ہیں، بعض معمولی امور حل ہوتے ہی اعلان کر دیا جائے گا، فی الحال کرکٹ ہی سب کی توجہ کا مرکز رہے تو اچھا ہوگا۔

مزیدخبریں