ایک نیوز: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر گزشتہ روز ہوئے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں صدرِ مملکت عارف علوی نے اس خود کش حملے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر موٹر سائیکل سوار 2 خودکش بمباروں نے حملہ کر دیا تھا۔
افسوس ناک واقعے میں 9 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں۔