شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج

Sep 01, 2023 | 09:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت نے ہنگامہ آرائی کے کیسز میں شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج  کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل علی بخاری نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی کوطلب کریں یا ضمانت میں توسیع کریں، شاہ محمود قریشی کو اسی عدالت نے جیل بھیجا ہوا ہے،جج دیوارکے دوسرے طرف بھی دیکھ کرانصاف کرے ۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسارکیاکہ کیس میں پولیس کی بدنیتی کا کیا نقطہ ہے؟

وکیل نے کہا کہ پچھلی 3 تاریخوں میں دلائل تیارتھے،کوئی غیرمعمولی ریلیف نہیں مانگ رہے صرف آج حاضری سے استثنی مانگ رہے ہیں۔

پراسیکیوٹرنے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا سُپریم کورٹ نے ملزم کی حاضری ضمانت قبل ازگرفتاری میں لازم قراردی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بھی عدالت خارج کرچکی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرشاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پرخارج کردیں۔

مزیدخبریں