ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ آئین کی بالا دستی کے قیام کی جدو جہد میں وکلا برادری کے تعاون کے طلبگار ہیں، 2ستمبر کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے وکلا کا ساتھ چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک وکیل نے ملک آزاد کرایا، وکلا ہی اس کی حفاظت کرسکتے ہیں،نگران حکومت 90 روز میں الیکشن کراکے اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کرے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرسٹی ٹیرف میں اضافہ کے خلاف سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں،عوام زیورات، مال مویشی بیچ کر بل ادا کررہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ کے ڈاکو لوگوں کو اغوااور رہائی کے بدلے کروڑوں تاوان طلب کرتے ہیں، ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے، سیکیورٹی ادا رے کہاں غائب ہیں؟حکمران، ظالم وڈیرے ڈاکوؤں کاساتھ نہ دیں تو سندھی عوام ہی ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔