شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز

Sep 01, 2023 | 09:02 AM

ایک نیوز: برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے تین روزہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہورہی ہیں۔

ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بھٹ شاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کو ’سات سورمیون کا شاعر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے 14 صفر 1165 ہجری بمطابق 1752 عیسوی میں وفات پائی۔

مزیدخبریں