فلپائن:دومنزلہ عمارت میں آتشزدگی،16افرادجھلس کرہلاک 

Sep 01, 2023 | 07:15 AM

ایک نیوز: فلپائن کے دارالحکومت میں ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ رہائشی عمارت کے زیر زمین منزل میں کپڑوں کی پرنٹنگ کی جاتی تھی اور وہیں کپڑوں کا گودام بھی تھا اور مبینہ طور پر آگ اسی میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔
تفصیلات کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں مالک مکان، اہل خانہ اور ملازمین شامل ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور امدادی کاموں کے دوران16 لاشیں نکالی گئیں اور3 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں