کرپان کی تصویر کشی،فلم یاریاں2کےپروڈیوسراوراداکارکیخلاف مقدمہ درج

 کرپان کی تصویر کشی،فلم یاریاں2کےپروڈیوسراوراداکارکیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: A case has been registered against the actor and producer of the film Yaariyan 2 for portraying Kirpan

ایک نیوز:فلم یاریاں-2 تنازعہ کا شکار ہوگئی کیونکہ پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر کرپان کی تصویر کشی پر مقدمہ درج کیا ہے جس سے سکھ برادری کے مذہبی جذبات میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس نے پروڈیوسر بھوشن کمار، ہدایت کار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو اور اداکار میزان جعفری کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
جب آنے والی فلم ”یاریاں2“ کے ایک گانے میں اداکار کو مبینہ طور پر کرپان پہنے دکھایا گیا ہے۔ 
سب انسپکٹر اشوک کمار نے جمعرات کو بتایا کہ سکھ تلمل کمیٹی کے ایک رکن کی شکایت پر ضلع جالندھر میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
مقدمہ بدھ کی رات کودرج کیا گیا تھا۔