سکھر:دوکوکنگ آئل ٹینکروں میں تصادم،ڈرائیورجاں بحق،ہیلپرزخمی

سکھر:دوکوکنگ آئل ٹینکروں میں تصادم،ڈرائیورجاں بحق،ہیلپرزخمی
کیپشن: Sukkur: Collision between two cooking oil tankers, driver killed, helper injured

ایک نیوز:سکھرمیں دوکوکنگ آئل ٹینکروں میں تصادم سےایک ڈرائیورجاں بحق اورہیلپرزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سکھرمیں پنوعاقل کےقریب کوکنگ آئل سےبھرے2ٹینکروں میں تصادم کےنتیجے میں ایک ڈرائیورموقع پرجاں بحق اورہیلپرزخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق پنوعاقل کےقریب قومی شاہراہ پرکوکنگ آئل سےبھرےہوئےدوٹینکروں میں تصادم کےنتیجےمیں ایک ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ ہیلپرزخمی ہوگیا،ٹکرسےسینکڑوں لیٹرتیل روڈپربہہ گیا،ٹکرکی وجہ سےکوکنگ آئل سےبھراٹینکرلیک ہوگیا،آئل سڑک پربہہ گیا۔
پولیس کےمطابق اہل علاقہ اطلاع ملنےپرجائےوقوعہ پر پہنچ گئےہیں،اہل علاقہ کولر،بالٹیوں اوردیگربرتنوں میں تیل بھرکےلےجارہےہیں،جاں بحق ہونےوالےڈرائیوراورزخمی ہیلپرکاتعلق سکھرسےہے۔
پولیس کےمطابق جاں بحق ڈرائیورکی لاش اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔