کراچی:لیبیاسےمونکی پاکس کےمشتبہ مریضوں کی پاکستان آمد

کراچی:لیبیاسےمونکی پاکس کےمشتبہ مریضوں کی پاکستان آمد
کیپشن: Karachi: Suspected monkey pox patients from Libya have arrived in Pakistan

ایک نیوز: لیبیا سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے تین مسافروں میں مونکی پوکس کی علامات ظاہر ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مونکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے،جمعرات کو لیبیا سے آنے والے تین مسافروں میں مونکی پوکس کی علامات ظاہر ہوئیں۔
انتظامیہ نے مونکی پوکس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد متاثرہ مسافروں کوہسپتال منتقل کرنے کے بعد قرنطینہ کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام متعلقہ افراد کیلئےیہ اطلاع ہے کہ محکمہ صحت کی کراچی ایئرپورٹ سرویلنس ٹیم نے31 اگست 2023 کو لیبیا سے آنے والے3 مسافروں کی نشاندہی کی، جن کی عمریں30 سے ​​45 سال کے درمیان تھیں اور ان میں مونکی پوکس کی علامات پائی گئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ممکنہ طور پر وائرس کے شکار تینوں مسافر پاکستانی شہری ہیں، جنہیں محکمہ صحت سندھ کے انفیکشن ڈیزیز کے ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال میں متعدی مرض کا ایک مریض تھا،جو مئی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب سے واپس آیا اور علاج کے بعد مانکی پوکس سے صحت یاب ہو گیا۔