ایک نیوز :امریکی شہرنیویارک کی انتظامیہ نے جمعہ کی اذان کو لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی ۔
شہری انتظامیہ کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت رمضان کے مہینے میں بھی اس کی اجازت ہوگی۔شہر کے میئر نے کہا، “آج ہم یہ اعلان کرنے جا رہے ہیں کہ جمعہ کی نماز کے لیے اذان دینے کے لیے اجازت نامے کے لیے درخواست دینا ضروری نہیں ہے۔اس حکم نامے پر نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں دستخط کیے، جس میں مسلمانوں کے عبادت کی آزادی کے حق کی توثیق کی گئی۔
اس حکم نامے میں نیویارک کی میونسپلٹی سے منسلک سرکاری اداروں میں نماز کے لیے مخصوص جگہوں کو کھولنے کی اجازت بھی شامل ہے۔ ایڈمز نے نشاندہی کی کہ اسلام، عیسائیت، یہودیت اور دیگر مذاہب کی طرح نیویارک کی ثقافت میں ایک اہم عنصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مساجد جرائم اور غیر قانونی تارکین وطن سے نمٹنے میں بہت مدد کرتی ہیں۔ ہم آپ کو وہ پہچان دینے کے لیے پرعزم ہیں جس کے آپ مستحق ہیں ۔ مسلمان نیویارک شہر کی آبادی کا 9 جبکہ امریکی مسلمانوں کا 22 فیصد سے زیادہ ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل 2023ء میں ہی امریکی تاریخ میں پہلی بار امریکی شہر منیاپولس انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کو لائوڈاسپیکر پر پانچوں وقت کی اذان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔