سائنسدانوں کو مریخ کی سطح پر آکسیجن بنانے میں کامیابی مل گئی

Sep 01, 2022 | 23:52 PM

ایک نیوز نیوز: سال 2021 میں ناسا کا مریخ کیلیے مشن پرسیورینس روور مریخ پر پہنچا تو اس کے ساتھ ایک مشین موکسی بھی بھیجا گیا۔ اس مشین کا حجم ایک لنچ باکس جتنا تھا اور یہ اتنی آکسیجن مریخ کی سطح پر بنا رہی ہے جتنی زمین پر ایک چھوٹا درخت بناتا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس فروری سے یہ مشین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ماحول میں آکسیجن پیدا کررہی ہے۔ ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موکسی ہر گھنٹے 6 گرام آکسیجن ہر طرح کے ماحول میں پیدا کر رہا ہے۔ 

میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ مشین ہر طرح کے ماحول اور درجہ حرارت میں اپنا کام بخوبی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سائنسدانوں نے عندیہ دیا ہے کہ انسانوں سے پہلے ایسی بڑی مشینیں مریخ پر بھیجی جاسکتی ہیں، جن کا کام اس سیارے پر آکسیجن کے لیول کو بڑھانا ہوگا۔ امید کی جارہی ہے کہ ایسی مشینیں انسانوں کے لیے ضروری مقدار میں آکسیجن فراہم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

مزیدخبریں