ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں مقدمات میں دھکیل کر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بند کمروں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو مکمل سائیڈ پر لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ان کی حکومت ہے۔ وہ جب چاہیں اسلام آباد بند کرسکتے ہیں لیکن معاشی حالات اور سیلاب کی وجہ سے ایسا نہیں کررہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں جتنا دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ اتنا زیادہ مقابلہ کریں گے۔ 4 ماہ سے صبر کررہا ہوں، اس حد تک نہ دھکیلیں کہ مشکل میں ڈالنے والوں کے نام قوم کے سامنے لے آؤں۔
عمران خان نے سوال کیا کہ ایسی کون سی مجبوری تھی کہ جب ملک ترقی کررہا تھا تو ان چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، اب معیشت نیچے جارہی ہے، ایکسپورٹ کم ہونے سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔