ایک نیوز نیوز: نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ جس میں عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی ہے اور اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔
وفاقی حکومت نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ عمران خان نہ نیب ترامیم کے متاثرہ فرقی ہیں نہ یہ درخواست نیک نیتی پر مبنی ہے۔ سپریم کورٹ میں سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا کہہ چکی ہے اور عمران خان اپنے دورحکومت میں ایسے معاملات بزریعہ آرڈیننس لاتے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے قرار دیا کہ عمران خان اسلامی بنیادوں پر نیب ترامیم چیلن کر رہے ہیں، اس طرح یہ معاملہ شریعت کورٹ کا بنتا ہے۔ عمومی نوعیت کے الزامات پر نیب ترامیم کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔
وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان نے عوامی یا قانونی نہیں بلکہ سیاسی معاملہ اٹھایا ہے کیونکہ یہ واضح نہیں کہ درخواست بنیادی حقوق سے کس طرح متصادم ہے۔