300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم

Sep 01, 2022 | 18:37 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر۔۔ وزیراعظم نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنیکا اعلان کردیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب  کرتے ہوئے یہ اہم اعلان کیا۔ اس سے قبل 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے تھے۔

 اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے معیشت کو تباہ کیا، یہ حکومت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندہ حکومت ہے،  سابق حکومت نے ڈالر کمانے کیلئے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی سابق حکومت نے چینی برآمد کرنے کے ساتھ اس پر سبسڈی بھی دی، اس طرح سبسڈی سے پاکستان کے اربوں روپے سابق حکومت نے ہڑپ کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پہلے گندم برآمد کی اور پھر درآمد کی، کورونا کے دوران ایل این جی کوڑیوں کے بھاؤ بِک رہی تھی لیکن سابق حکومت نے نہیں خریدی، یوکرین کی جنگ چھڑی تو بحران پیدا ہوا اور  ہمارے لیے گیس حاصل کرنا دشوار ہوگیا، ہم نے مہنگا ترین تیل خرید کر مہنگی ترین بجلی بنائی،  ہم نے مہنگی ترین بجلی عام آدمی کو سستے داموں دی، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر انہوں نے بھاشن دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، یہ وہ حالات تھے جس وقت ہم نے ذمہ داری سنبھالی تھی، عمران خان چاہتا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے۔

مزیدخبریں