لاہور میں چینی قونصلیٹ کی گاڑی پر فائرنگ

Sep 01, 2022 | 16:29 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: لاہور میں کینال روڈ پر چینی قونصلیٹ کے اندر کھڑی گاڑی میں گولی لگنے سے سوراخ ہوگیا  ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قونصلیٹ کے اندر سے گولیوں کے 4 خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ چینی قونصلیٹ کے سیکرٹری نے پولیس کو واقعے کی رپورٹ کروا دی ہے ۔ چینی قونصل خانے کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔ 

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی نے قونصلیٹ کا دورہ کیا اور ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ریحان انور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور پتا لگایا جارہا ہے کہ گولی کس طرف سے چلائی گئی ہے۔

 

مزیدخبریں