نوجوان کوہ پیما کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن   

Sep 01, 2022 | 16:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کی ریڑہ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن ہو گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق شہروز کاشف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف نیپال میں ہوئی تھی۔ لیکن انہوں نے اس تکلیف کےباوجود 6 پہاڑی چوٹیاں سر کی تھیں۔ شہروز کاشف کو سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے 1 ماہ آرام کی ہدایت کی ہے۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ انہوں نے 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سوچا ہے  وہ اپنے مشن کا آغاز 1 ماہ بعد دوبارہ شروع کریں گے۔

واضع رہے کہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

شہروز کاشف کو 2 گینیز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی مل چکے ہیں۔ یہ سرٹیفیکیٹ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر دیئے گئے تھے۔

شہروز کاشف نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔

شہروز کاشف نے 3 بڑے پہاڑوں کو صرف 23 دن کی مدت میں سر کیا تھا۔ جن میں کینچنجنگا، لھوٹسے اور مکالو پہاڑ شامل ہیں۔ انہوں نے ماونٹ ایوریسٹ 8849 میٹر، کے ٹو 8611 میٹر، کینچنجنگا 8586 میٹر لھوٹسے 8516 میٹر کو عبور کرنے میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

ان کی شاندار خدمات پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے انہیں پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر بھی مقرر کررکھا ہے۔

مزیدخبریں