ایک نیوز نیوز: سائبر کرائم سرکل کراچی نے کاروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائبرکرائم سرکل کراچی نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم محمد شعیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر، ویڈیوز وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شکایت کنندہ کو دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ رقم بھی وصول کرتا رہا ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر لی گئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل گیلری میں شکایت کنندہ کی غیر اخلاقی تصاویرویڈیوز بھی پائی گئی ہیں۔ ملزم کے واٹس ایپ نمبر سے تصاویر، ویڈیوز سے متعلق دھمکی آمیز پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔
سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزم محمد شعیب کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے