ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں جی ایس ایم سروس پرووائڈر زونگ کی سروسز اچانک بند ہوگئی ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ملک بھر میں زونگ کی سروسز اچانک بند ہوگئیں۔ زونگ صارفین نے سوشل میڈیا پر سروسز بند ہونے کے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔
ایک صارف نے زونگ کو مخاظب کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں زونگ کی سروس نہٰن آرہی ہے خاص طور پر گلستان جوہر میں۔
Dear @Zongers your service is not available in various areas of #Karachi (Gulistan-e-Jouhar) etc.#ZONG_NetworkDown pic.twitter.com/Ur4KSO46Tj
— Shahzad Gujjar (@ImShahzadGujjar) September 1, 2022
ایک صارف نے زونگ سے سوال کیا کہ زونگ کی سروس کراچی فیڈرل ایریا میں کیوں معطل کی گئی ہے۔
Why Zong service has been suspended in Federal B area of Karachi @Zongers
— Shafiq Alam Shah (@ShafiqAlamShah3) September 1, 2022
ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی لیاری کے علاقہ میں زونگ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ کراچی کے باقی علاقوں میں کیا صورتحال ہے
@Zongers No zong network in Lyari Karachi now Is there any service fault?
— Raheem Baloch (@Rahim1030) September 1, 2022
اس کے بعد زونگ کمپنی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں کہ انہیں زونگ سروس استعمال کرتے ہوئے مشکل کا سامناکرنا پڑا۔ ہم آپ کی مدد کیلئے موجود ہیں۔ آپ اپنا نمبر اور مسئلہ ہمیں میسج کریں ہم آپ کی رہنمائی کر سکیں۔