ایف آئی اے سائبر کرائم کی کاروائی ،چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

Sep 01, 2022 | 14:56 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نےکاروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے خفیہ رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے ملزم ماجد علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے موبائل فون میں استعمال ہونے والا ای میل اکاونٹ اور بھاری مقدار میں چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کیخلاف موصول ہونے والی 17 سے زائد رپورٹس پر تفتیش جاری تھی۔ ملزم کو جدید تکنیکی وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں