گیس پروم نے فرانس کو ایندھن کی سپلائی کم کردی، سردیوں میں بحران ہوگا

Sep 01, 2022 | 14:49 PM

ایک نیوز نیوز:  روس کی گیس پروم کمپنی نے فرانسیسی بجلی کمپنی کو جو دنیا کی دوسری بڑی بجلی کمپنی شمار ہوتی ہے اپنی گیس سپلائی  کم کردی ہے، یورپ میں آئندہ سردیوں میں ایندھن کا بحران ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک توانائی کے شعبے میں روس سے متعلق اپنی غلط اور غیر منطقی پالیسیوں کی بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

گیس پروم نے اعلان کیا کہ گیس سپلائی کے سمجھوتوں کے نفاذ کے بارے میں فریقین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی بنا پر گیس کی فراہمی میں کمی کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوکرین کے خلاف روسی فوجی کارروائی کی بنا پر ماسکو کے خلاف عائد کی جانے والی یورپی یونین کی پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے روس نے توانائی کی فراہمی میں کمی لانے کا اقدام کیا ہے جس سے یورپ میں موسم سرما کی آمد پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں