ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے خلاف میچ سے شکست کے بعد ہانگ کانگ کے کھلاڑی کنشت شاہ نے اپنی گرل فرینڈ کواسٹیڈیم میں شائقین کے درمیان جاک پروپوز کر دیا۔
کنشت شاہ کی اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کنشت شاہ میچ ختم ہونے پر اپنی گرل فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں پہنچے اور گھٹنے کے بل بیٹھ کر اسے پروپوز کردیا جس پر ان کی گرل فرینڈ نے بھی ہاں کر دی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنشت شاہ نے اپنی گرل فرینڈ کے ہاں کہنے کے بعد اسکو انگوٹھی بھی پہنائی۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے دی تھی۔ جس کے بعد بھارت نے سپرفور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت کے خلاف اس میچ میں کنشت شاہ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ہانگ کانک اپنا اگلا میچ پاکستان کے خلاف جمعہ کو کھیلے گی۔