ایک نیوز نیوز: بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر نے جاسوسی سافٹ وئیر کے غیر قانونی استعمال اور بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کے تحت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اہم بھارتی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔
تفصیلات کے بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر لوکیش ویورو نے وزیر اعظم نریندر مودی، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی اور بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کے خلاف کولمبین عدالت میں جاسوسی سافٹ وئیر پیگاسس کا غیر قانونی استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان میں ورلڈ اکنامک فورم کے بانی و چیئرمین پروفیسر کلاؤس شواب بھی شامل ہیں۔
درخواستگزار نے الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر بدعنوانی میں مصروف ہیں اور نقد رقوم کی امریکا منتقلی کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر لوکیش نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی اور دیگر ملزمان سیاسی مخالفین کے خلاف پیگاسس اسپائی وئیر کا استعمال کرتے ہیں۔ مقدمہ 24 مئی کو دائر کیا گیا تھا مقدمے کے بعد عدالت نے 22 جولائی کو فریقین کو سمن جاری کردئیے گئے ہیں۔
19 اگست کو درخواست گزار نے عدالت میں سمن جمع کرانے کا ثبوت پیش کردیا تھا۔ امریکی نژاد بھارتی ڈاکٹر کی نریندر مودی اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی شکایت 53صفحات پر مشتمل ہے۔