وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دیدی

وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دیدی
کیپشن: وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دیدی

ایک نیوز نیوز: وفاقی کابینہ نے سیلاب کے باعث پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ٹماٹراور پیاز کی درآمد کی اجازت دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سیکریٹری ریونیو ڈویژن عاصم احمد نے 30 اگست 2022 کو ٹماٹر اور پیاز کی درآمد اور ٹیکس استثنیٰ کی سمری غور اور منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔

سمری میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی صورتحال اور اس کے نتیجے میں زرعی اجناس خاص طور پر پیاز اور ٹماٹر کی ملک میں بڑھتی قلت کا حوالہ دیتے ہوئے درآمد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی اجازت دے دی اور موجودہ ہنگامی حالات میں ان اشیا کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ دے دیا ہے۔