4 لاکھ غیر ملکیوں کو مشروط عام معافی دینے کا فیصلہ

Sep 01, 2022 | 13:01 PM

JAWAD MALIK

عادل سعید عباسی:حکومت کا غیر قانونی طور پرمقیم 4 لاکھ غیر ملکیوں کو مشروط عام معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ معافی واپس جانے والے غیر ملکیوں کیلئے ہوگی۔معافی دینے کا فیصلہ وزارتی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ  رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ معافی واپس جانے والے غیر ملکیوں کیلئے ہوگی،ان میں افغانی،نائیجرین ،بھارتی اور دیگر ممالک کے باشندے بھی شامل ہیں،ان ممالک کے باشندے ویزا مدت ختم ہونے کے بعد بھی قیام  پذیر ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ معافی کی صورت میں غیرملکیوں کو31دسمبر 2022 تک واپس جانا ہوگا،اس شرط پر غیر ملکیوں سے ویزا کے بغیر رہنے پر جرمانہ نہیں لیا جائے گا،ایمنیسٹی سے مسفید غیر ملکیوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی بھی نہیں ہوگی۔

غیر ملکیوں کو مشروط معافی دینے کا فیصلہ وزارتی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس میں کیا گیا  ہے،وزیر داخلہ نے سمری کی منظوری دیدی،کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں