ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ثقلین مشتاق کے دائیں گھٹنے پر گیند لگی تھی جس کے بعد وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فخر زمان بھی آرام کر رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
واضع رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی انجری کا شکار ہیں اور لندن میں ری ہیب کر رہے ہیں۔ محمد وسیم بھی کمر کی تکلیف کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے۔ محمد رضوان، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی کریمپس کی وجہ سے تکلیف کا شکار ہیں۔