حکومت کی نالائقیوں اور بے حسی کی سزاعوام بھگت رہی ہے:عمرسرفراز

Sep 01, 2022 | 12:12 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز  زرداری حکومت بے حسی، ظلم اور سفاکیت میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے عوام کو زندہ درگور کرنے پر تل گئی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکوت نے سیلاب اور مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک ہی دن میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کے بم گرا دیے، بجلی 4.34 روپے فی یونٹ مزید مہنگی، پیٹرول 2 روپے 7 پیسے مہنگا، ڈیزل 2 روپے 99 پیسے مہنگا اور مٹی کے تیل میں 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ نااہلی اور بے شرمی کی انتہا ہے۔

عمرسرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ نااہل اور نالائق حکومت نے پیٹرول میں 10 روپے لیوی بڑھانے کی بجائے 17.5 روپے بڑھا کر 37.5 روپے فی لیٹر کر دی، بے حس حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے منافع جیب میں ڈال لیا، امپورٹڈ حکومت سیلاب کا بھی حیا نہیں کر رہی، عوام سے 37.5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لی جارہی ہے، شریف زرداری حکومت کو سیلاب زردگان کی فکر ہوتی تو پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہ بڑھاتے۔

مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نالائقیوں، نا اہلیوں اور بے حسی کی سزا عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بجلی اور پیٹرول پر سبسڈی دے کر مہنگائی کا بوجھ کم کر رہی تھی۔

مزیدخبریں