اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں: فواد چوہدری

Sep 01, 2022 | 11:59 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا پڑ رہا ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن عیاشی کر رہے ہیں اورعمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا پڑ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ آج عمران خان  دہشت گردی کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے۔ بنیادی طور پر اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں کیونکہ عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں