ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینل بندش کےخلاف کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی کی نشریات فوری بحال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےاےآروائی کی نشریات فوری بحال کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ پیمراکا تحریری آرڈرنہیں ہے۔ اے آر وائی کی نشریات کو فوری بحال کی جائیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی تحریری آرڈرہےتوکل صبح ساڑھے10بجےآکروضاحت دیں۔ چیئرمین پیمرا کوکل عدالت پیشی کےلیےمجازافسرمقررکرنےکاحکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ مجازافسرعدالت کےسامنےپیش ہوکروضاحت کرے۔
واضع رہے کہ اے آر وائی کو تقریبا 3 ہفتہ بندش کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کئی بار چینل کی نشریات بحال کرنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اے آر وائی کو تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آر وائی کو بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے امید ہے اے آر وائی اپنی آزاد حیثیت اور شہرت کو برقرار رکھے گا اور دن رات ملنے والی دھمکیاں اس پر اثر انداز نہیں ہوں گی
اسلام آباد ہائیکورٹ کا @ARYNEWSOFFICIAL کو بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے امید ہے ARY اپنی آزاد حیثیت اور شہرت کو برقرار رکھے گا اور دن رات ملنے والی دھمکیاں اس پر اثر انداز نہیں ہوں گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 1, 2022