ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان فراہم کرے گا۔
شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات میری یو اے ای کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلفونک گفتگو ہوئی، متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے اور یو اے ای کے صدر نے سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے، یو اے ای سیلاب زدگان کے لیے 5کروڑ ڈالر مالیت کا سامان عطیہ کرے گا۔
I was set to visit the UAE on Sept 3 on the invitation of HH the President. We mutually decided to postpone the visit so that I could focus on the ongoing rescue & relief activities. We will forever be indebted to our brothers & sisters who have stood by us in this challenge.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 1, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر شیخ محمد بن زاید کی دعوت پر مجھے 3 ستمبر کو عرب امارات کا دورہ کرنا تھا لیکن ہم نے باہمی طور پر یو اے ای کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دورہ یو اے ای ملتوی اس لیےکیا تاکہ ریسکیو، ریلیف سرگرمیوں پر توجہ دے سکوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے پر ہم ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کے شکر گزار رہیں گے۔