ایشیا کپ؛ قومی ٹیم میں ہانگ کانگ کے کیخلاف میچ میں بڑی تبدیلی کا امکان

Sep 01, 2022 | 10:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ایشیا کپ میں پاکستان مسلسل مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان ٹیم فٹنس کے مسائل سے دوچار ہے۔ جس کے پیش نظر ہانگ کانگ کے خلاف ٹیم میں 1 یا 2 تبدیلیاں ممکن ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کے خلاف نسیم شاہ کو آرام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں حسن علی یا محمد حسنین کو شامل کیے جانے کو امکان ہے۔ حارث رؤف کو بھی ہانگ کانگ کے خلاف ریسٹ دیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں میں حسن علی اور محمد حسنین دونوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ 

پاکستان کے آج کے ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑیوں کی شرکت ممکن ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم رات 10 بجے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی جو 2 گھنٹے جاری رہے گا۔ 

واضع رہے کہ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہانگ کانگ کے کیخلاف جمعہ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا۔ 

مزیدخبریں